• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان‘ بھتہ نہ دینے پر خوارج نے گاڑی میں آگ لگادی‘ 6 شہری جاں بحق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر شمالی وزیرستان میر علی میں مقامی افراد کو آگ لگا دی، گاڑی کے اندر موجود 6نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فتنہ الخوارج نے دہشت پھیلانے کیلئے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارجیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید