کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الا آصف اور اس کے اطراف کے علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ۔حکام بالا کی ہدایت پرکیے جانے والے آپریشن میں خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کی سربراہی میں پولیس پارٹی کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن عمل میں لایا گیا۔