ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کے 12 ڈاکٹروں کے خلاف نجی پریکٹس کرنے کے باوجود نان پریکٹس الاؤنس وصول کرنے کے الزام میں محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، کارروائی پیڈا ایکٹ کے تحت کی جا رہی ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ممبر جوڈیشل-III کو سماعتی افسر مقرر کیا گیا ہے۔