ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے دوبہنوں کو اغواکرلیاگیا ۔ جمشید نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکی دو بڑی بیٹیاں اپنے چھوٹے بھائی کو سکول سے لینے گئیں بیٹا تو گھر آگیا مگر اسکی بیٹیاں واپس نہ آئیں جنہیں نامعلوم افراد نے اغواکرلیا پولیس نے لڑکیوں کی بازیابی کے حوالے سے کارروائی شروع کردی ۔