ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق چئیرپرسن بیگم نصرت بھٹو کی 14 ویں برسی پر پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے زیر اہتمام بیگم نصرت بھٹو کی 14 ویں برسی کی دعائیہ تقریب ہوئی، رہنماوں نے کہا کہ ملک میں آج جو لولی لنگری جمہوریت ہے وہ پیپلز پارٹی ہی کی مرہونِ منت ہے۔ ضلع کچہری ملتان میں ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر و ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر حاجی محمد امین ساجد کی جانب سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔پیپلز پارٹی ملتان کے سابق سیکریٹری اطلاعات و نائب ناظم یونین کونسل نمبر 24 ایم افضل جاوید کی رہائش گاہ کڑی داؤد خان میں بھی برسی پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔