ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا، سپیشل سیکریٹریز ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین اور امان اللہ کی سربراہی میں افسران اور تمام ملازمین نے پودے لگا کرشجرکاری میں حصہ لیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری شاہد عباس جوئیہ، ڈپٹی سیکریٹریز سجاد حسنین، شیخ محمد طاہر، صابرحسین سمیت محکمہ صحت و آبادی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب کے افسران و ملازمین نے شجرکاری مہم میں شرکت کی۔