ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائے اسلام تحصیل سٹی و صدر ملتان کا اجلاس جامعہ اسلامیہ جامع مسجد جلال باقری میں منعقد ہوا ، ارکان عاملہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو نا منظور کرتے ہیں اور تخت لاہور کو کسی صورت حسینہ واجد طرز کی حکومت نہیں بننےدینگے کیونکہ نون لیگ کے پاس عوام کے پاس جانے کے لیے کوئی بیانیہ نہیں ہے، سیلاب زدگان کے حوالے سے ہوں یا جنوبی پنجاب کے حوالے سے ہوں نون لیگ بری طرح ناکام ہو چکی ھے اور ملک پاکستان ایک اسلامی جمہوری ریاست ہے یہاں پر جمہوری روایات کو پامال کر کے من مانی حکومتیں بنائی جاتی ہیں اور اسی طرح اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں ۔