ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج بروز جمعہ 24 اکتوبر سے ملتان میں واقع انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں ملک بھر سے 26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔