• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں میں ملاوٹ مافیاکیخلاف کارروائی 2لاکھ 71ہزار کے جرمانے، اشیاء تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف لودھراں میں کاروائیاں، 32 فوڈ پوائنٹس کو 2 لاکھ 71 ہزار روپے کے جرمانے جب کہ50 کلو ممنوعہ اور زائدالمیعاد اشیاء تلف کردی گئیں،بتایا گیاہے کہ خوراک کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ، ناقص مشروبات فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ مذکورہ فوڈ پوائنتس کےپروڈکشن اور کچن ایریاز میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار اور آلودہ فریزر میں خوراک کی سٹوریج پائی گئی۔
ملتان سے مزید