• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادو، شادی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران چھاپہ، دلہا اور بھائی فرار، کزن گرفتار

کوٹ ادو (نامہ نگار) شادی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران پولیس کا چھاپہ، دولہا اور بھائی فرار، کزن گرفتار،کوٹ ادو کے نواحی علاقے ٹبہ مستقل شرقی میں شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس نے کارروائی کی ، دلہا جلال احمد اور ان کا بھائی بلال احمد پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے جب کہ اس دوران ان کا کزن سجاد احمد موقع پر گرفتار ہو گیا، پولیس نے آتش گیر مواد قبضے میں لے کر مقدمہ دفعہ 285 اور 286 کے تحت درج کر لیا۔
ملتان سے مزید