ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی زیورات و سامان سے محرو ہوگئے ۔تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ سے نامعلوم افراد نوید کے گھر سے 20 تولہ سونا اور پانچ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقہ سے عباس اور طارق کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں تھانہ صدر کے علاقہ سے جاوید کی اینٹیں چوری کرلی گئیں جبکہ اسی علاقہ سے سعد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھانہ قادرپوراں کے علاقہ سے سعید کی موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری ہوگئی قادرپوراں کے علاقہ سے نامعلوم افراد اجمل کی والدہ سے سونے کی بالیاں چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقہ نامعلوم افراد وزیر کے گھر سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ اسی تھانے کی حدود سے عثمان کا موبائل فون چوری کرلیاگیا تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے خادم کا موبائل فون چوری کرلیا گیا تھانہ قطب پور کے علاقہ طاہر کا موبائل فون چوری ہوگیا ممتاز آباد کے علاقہ سے اکرم کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرلیا گیا ۔بستی ملوک کے علاقہ سے آصف کے جانور چوری کرلئے گئے۔