کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے کہاہے کہ افسران و ملازمین نادہندگان سے بلوں کی وصولی یقینی بنائیں ، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے میٹرسیکورنگ و اسپیشل کامبنگ کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے افسران و ملازمین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انجینئریوسف شاہ خان نے کہاکہ صارفین کو بجلی کے نئے کنکشنز کی فراہمی کیلئے مینویل طریقہ کاراپنائیں اور کم سے کم وقت میں کنکشن فراہم کریں اسکے علاوہ نئے کنکشنزکوبلنگ سرکل میں لانے کیلئے دیگرکمرشل پراسیس بھی بروقت مکمل کیاجائے انہوں نے کہاکہ موجودہ دستیاب وسائل کے ساتھ ریکوری اہداف کی تکمیل اور بجلی چوری روکنے کیلئے مزیدمحنت اور لگن سے کام کریں بجلی لائنوں پر مرمتی کاموں کے دوران حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمدکریں انہوں نے تمام فیلڈآپریشن افسران وملازمین پر زور دیا کہ اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی کے میٹروں کی چیکنگ،میٹرسیکورنگ اور خراب میٹروں کی تبدیلی کے عمل میں مزیدتیزی لائیں۔