کوئٹہ (اے این این)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ سے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی تاجروں کو درپیش مختلف مسائل، صفا کوئٹہ کی ٹیکس پالیسی، شہر کے مرکزی تجارتی علاقوں کو "نو پارکنگ زون" قرار دینے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دکانداروں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی وفد نے تجویز دی کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے، جس میں صفا کوئٹہ انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹراور متعلقہ محکمے شریک ہوں تاکہ تمام فریق ایک میز پر بیٹھ کر حل نکال سکیں کمشنر کوئٹہ شاہ زیب خان کاکڑنےکہاکہتاجر برادری قابل احترام ہے ان کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی یقین دہانی کرائی کہ جلد اجلاس بلایا جائےگاصفا کوئٹہ کے ریٹس کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا اور جہاں ضروری ہوا اصلاحات کی جائیں گی جن سڑکوں کونو پارکنگ زون قرار دیا گیا ہے ان کے حوالے سے بھی دوبارہ غور کیا جائے گا میٹروپولیٹن کے کرایہ داران سے متعلق امورکا بھی تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا وفد نے کمشنرکا شکریہ ادا کیا۔