کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد طیب لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیواسٹاک خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیےکوشاں ہے اس حوالے سے تربیتی پروگرامز، جدید سہولیات اور مالی معاونت کے متعدد منصوبے شروع کر رہا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں اور صوبے کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام "خواتین انٹر پرینیور" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ خواتین کو لائیواسٹاک کے مختلف شعبوں میں شمولیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں خاص طور پر گوٹ فارمنگ سمیت دیگر فارمنگز کے لیے خصوصی منصوبے زیر غور ہیں تاکہ خواتین نہ صرف خود کفیل ہوں بلکہ اپنے خاندان اور معاشرے کی خوشحالی میں بھی حصہ ڈال سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان خواتین کی معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور محکمہ لائیواسٹاک اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔