• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یکساں حوصلہ افزائی کر رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یکساں حوصلہ افزائی کر رہی ہے‘نئے کاروبار کرنے میں رکاوٹوں اور مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے‘ملکی معیشت کی دیر پا ترقی کے لیے سرکاری و نجی شعبوں کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں‘برآمدات میں اضافہ اور نئی صنعتوں کے قیام سے معیشت کے مثبت اشاریے دیرپا معاشی ترقی میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں،ملکی مصنوعات اور ملک میں کاروبار کو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر پرکشش بنانا حکومت کی معاشی منزل ہے،وفاقی حکومت کے ادارے مجموعی معاشی ترقی کے لیے ماہرین اور کاروباری افراد کی سفارشات پر حکمت عملی میں مزید بہتری لائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار معیشت و صنعت کے مختلف شعبوں کے نمائندہ صنعتی و کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے کاروباری شخصیات کی طرف سے پیش کی گئی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید