• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ سے زائد واپس کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وزارت مذہبی امور نے گذشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے 66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رقوم کی منتقلی کا عمل حاجیوں کے بینک اکاؤنٹس میں 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ 

حج 2026ء کیلئے 40 دن کے حج پیکیج کی رقم 11 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 25 دن کے شارٹ حج کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے، سرکاری سکیم کے ساڑھے 6 لاکھ کی دوسری قسط 3 تا 15 نومبر لازمی جمع کروانا ہو گی۔ 

ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا ء الر حمن ٰ بھی مو جود تھے۔

اہم خبریں سے مزید