اسلام آباد (اسرار خان)درآمدی انحصار کم کرنے کیلئے پاکستان کی پہلی قومی ویکسین پالیسی لانے کی تیاری، ویکسین کی تیاری میں خود انحصاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور بائیو ٹیک کی ترقی پر حکومتی توجہ ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کا آغاز کرنے اور درآمد شدہ ویکسینز پر 95 فیصد انحصار کم کرنے کے لیے اپنی پہلی نیشنل ویکسین پالیسی شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے یہ اعلان جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کی کمیٹی برائے ویکسین کی مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے اجلاس، جو وزارتِ قومی صحت خدمات میں منعقد ہوا۔