• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع افغان ڈیم، پاکستان محتاط، عالمی قوانین کی پاسداری کریں گے، سیکورٹی جائزے تک افغانستان سے تجارت معطل رہے گی، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، ایجنسیاں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے متنازع افغان ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دریائے کنڑ پر افغانستان کی جانب سے ڈیم کی تعمیر پر عالمی قوانین کی پاسداری کرینگے، سیکورٹی جائزے تک افغانستان سے تجارت معطل رہے گی،عام پاکستانیوں کی جان تجارت سے زیادہ اہم ہے، کابل کیساتھ ترکیہ میں مذاکرات آج ہونگے جس میں دہشت گردی کیخلاف میکنزم پر بات چیت ہوگی، طالبان ہمارے خدشات دور اور وعدے پورےکریں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران افغانستان میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ یہ معاملہ نیا نہیں بلکہ ظاہر شاہ اور سردار داد کے دورِ حکومت سے جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس معاملے کو تاریخی تناظر میں دیکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق پیشرفت ہو۔ترجمان نے بھارت کی جانب سے افغانستان میں چھ ڈیموں کی تعمیر کیلئے تین ارب ڈالر دینے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم انتہائی خطیر ہے۔

اہم خبریں سے مزید