• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران تجارت میں سہولت، ہائیڈرو کاربن لیبارٹری تافتان منتقل

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نے ایران سے تجارت میں سہولت کیلئے ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی لیبارٹری تافتان منتقل کر دی جس سے ایران کے ساتھ سرحد پر ہائیڈروکاربن اور متعلقہ مصنوعات کے موقع پر ہی ٹیسٹ ممکن ہو گئے ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ اقدام سامان کی کلیئرنس میں تاخیر کو کم اور شفافیت میں اضافہ کرے گا۔ یہ فیصلہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سہولت کے فریم ورک میں ایک اہم پیشرفت ہے جس کا مقصد ایندھن اور توانائی سے متعلق سامان کی کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنا اور معیار کی تعمیل کو بہتر بنانا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ اقدام ملک کے مصروف ترین سرحدی مقامات میں سے ایک پر کاروبار میں آسانی کو فروغ دے گا۔
اہم خبریں سے مزید