اسلام آباد( رانا غلام قادر/ نیوز رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آ باد کے ایک اور میگا پراجیکٹ شاہین چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے،انڈر پاس کی تعمیر سے دارالحکومت میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دبائو کم ، اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ چار رویہ انڈر پاس خیابان اقبال پر نائنتھ ایونیو اورشاہین چوککے سنگم پرتعمیر کیا جا ئےگا۔ اس کی لاگت ایک ارب 38کرور60لاکھ روپے ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی اور شاہراہوں پر ٹریفک رواں ہوگی بلکہ دنیا میں ملک کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوگا۔ایک اور انڈر پاس کی تعمیر سے وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دبائو کم ہوگا۔