• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندہ ژاں ہنری ٹوڈ کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) اقوامِ متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کے لئے خصوصی نمائندہ ژاں ہنری ٹوڈ کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ، صدر آصف علی زرداری نے عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں ژاں ہنری ٹوڈ کے کردار کو سراہاصدر نے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی میزبانی کو خطے میں محفوظ و مربوط ٹرانسپورٹ کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیاپاکستان سڑک حادثات کے باعث اموات میں کمی کے لیے مؤثر ضابطہ سازی، نفاذ اور عوامی آگاہی کے لیے پُرعزم ہے، ملک میں سڑکوں کے ڈھانچے اور ٹریفک نظام کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید