• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد، تہران، استنبول تجارتی راہداری نئے باب کا آغاز ہونگے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دوطرفہ اورعلاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی روابط کے فروغ سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا،تجارت، معیشت اور توانائی میں تعاون نئے دور کا آغاز ہوگا، زمانہ قدیم سے ہمارا خطہ معاشی اور تجارتی راہداری رہا ہے،بڑھتی ہوئی معاشی اہمیت نے اس قدیم گزرگاہ کی اہمیت کو دو چند کردیا ہے،پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد، تہران، استنبول راہداری نئے باب کا آغاز ہونگے، ڈیجیٹل دور میں رابطے ڈیٹا، اختراع اور ٹیکنالوجی تک پھیل چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں 20 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قدیم شاہراہِ ریشم سے لے کر آج کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تک ہمارا خطہ ہمیشہ سے رابطوں اور مواقع کی سر زمین رہا ہے، آج بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی حالات اور معیشت کی بڑھتی ہوئی اہمیت نے اس قدیم راہداری میں نئی روح پھونک دی ہیجس نے ماضی کے ایک تاریخی ورثے کو ہمارے مستقبل کی ایک اسٹریٹجک ضرورت میں بدل دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید