• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی شعبے کیلئے وزیراعظم نے 8 ایلیٹ ورکنگ گروپس تشکیل دیدیئے

اسلام آباد (رانا جواد) وزیراعظم شہباز شریف نے 8 خصوصی ورکنگ گروپ بنادیا ہے جو تاجر رہنمائوں تکنیکی ماہرین اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل ہیں اور ان کا مقصود ایسی ٹھوس پالیسی سفارشات دینا ہے جو اقتصادی شعبے کےلیے ضروری ہوں۔ اس اقدام کا حتمی مقصد پاکستانی معیشت کو دوبارہ سے تقویت دینا ہے۔ وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ 23اکتوبر کو تاجروں کے ساتھ ہونے والی اعلیٰ سطح ملاقات میں کیا گیا۔ اس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا مرکزکسٹمز، تجارت، ٹیرف اور ڈمپنگ ورکنگ گروپ ہے اور انہیں یہ کام دیا گیا ہے کہ وہ پاکستنا کی براامدات کی مسابقتی حچیت اور تجارتی سہولتوں کے حوالے سے لاحق مشکلات کا جائزہ لیں۔ یہ گروپ حکومتی اصلاحات کے ایجنڈے کا مظہر ہے کیونکہ کسٹم اور ٹیرف پالسیاں ہی پاکستان کی بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلے کی صلاحیت کو لاحق سب سے بڑے مسئلے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ گروپ کی سربراہی ملک کے معروف صنعتکرا محمد علی تابا کر ہے ہین جو کہ لکی سیمنٹ کے صنعتکار ہیں اور جو پرائیویٹ سیکٹر اور حکومتی اتھارٹی کو ایک ساتھ لے آئے ہیں۔ پینل کے دیگر شکار میں مصدق ذوالقرنین بھی شامل ہیں جن کا تعلق انٹرلوپ ہونڈنگ سے ہے جبکہ گل احمد ٹیکسٹائل کے زیاد بشیر بھی اس کا حصہ ہیں اسی طرح بین الاقوامی تجارت کے ماہر ڈاکٹر محمد سعید بھی شاملیں شامل ہیں ار ڈاکٹر اعجاز بنی بھی شامل ہیں جن کا تعلق بین الاقوامی گروتھ سینٹر سے ہے۔ ان کے علاوہ سابق ٹیرف کمیشن کی ڈاکٹر رویبنہ اطہر بھی اس گروپ میں شامل ہیں انکی موجودگی ورکنگ گروپ کی کارروائی میں ادارہ جاتی یاداشت لے کر آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید