• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان مسئلہ فوری حل کرواسکتا ہوں، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسئلہ حل کرواسکتا ہوں لیکن فی الحالمجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف عظیم شخصیات ہیں، میری انتظامیہ نے 8 ماہ میں آٹھ جنگیں ختم کیں، اب پاکستان اور افغانستان میں امن لائیں گے، شہباز شریف کو عمدہ رہنما اور عاصم منیر کو فیلڈ مارشل قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے دونوں کی تعریف کی اور ان پر اعتماد کا اطہار کیا ۔ کوالالمپور میں آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران پاکستان اور افغانستان کے تنازع کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھر سے مسائل شروع ہوگئے ہیں، مجھے لگتا ہےکہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کرسکتا ہوں لیکن فی الحال مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور میں پاک افغان مسائل جلد حل کرلوں گا اور میں یہ اچھے طریقے سے کروں گا۔۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 47 ویں آسیان ممالک کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں۔

اہم خبریں سے مزید