اسلام آباد(نیوز رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیر داخلہ محسن نقوی ودیگر نے کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، انہوں نے اپنے اپنے بیانات میں کہا کہ بہادر جوانوں نے دشمن کے مذموم ارادوں کو ایک بار پھر خاک میں ملا دیا،فتنۂ خوارج اور ان کے بھارتی سرپرستوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،عظیم سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔