اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ا ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلانکرتے ہوئے گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا افتتا ح کردیا۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز کی فراہمی بہت بڑا عوامی مطالبہ تھا۔ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، گزشتہ روز ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل (آر ایل این) گیس کے گھریلو کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی، ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز کے منتظر ہیں۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ، ارکان اسمبلی ، ایس این جی پی ایل و اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔