کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے،4 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق گلبائی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،انھیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 28 سالہ راحت ولد سعید الرحمنٰ دم تو ڑ گیا، 23 سالہ سید ولد نصیب زمان اور 25 سالہ نغمان اللہ ولد شمس الہادی زخمی ہیں ،،شارع فیصل نا تھا خان پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، کالا پل نجی اسپتال کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 35 سالہ عمران ولد اقبال شدید زخمی ہوگیا ، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور سعید ولد دوست محمد کو حراست میں لیکر ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے، علاوہ ازیں 24 اکتوبر کو چوکنڈی اسٹاپ کے قریب زہریلی چیز پینے سے متا ثر 60 سال کا شخص دوران علاج جناح اسپتال میں ہلاک ہوگیا ، دریں اثنا اورنگی ٹاؤن چستی نگر میں 65 سالہ غیاث الدین ولد شرف الدین کی لاش ملی ،کورنگی کراسنگ کے قریب الطاف ٹاؤن سے خواجہ سرا 36 سالہ محمد علی کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ،عیدگاہ تھانے کی حدود نشتر روڈ سے 60سالہ نامعلوم شخص اور ملیر مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب 65سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں، تینوں لاشوں کو سردخانے منتقل کر دیا گیا ۔