کراچی(اسٹاف رپورٹر) ممتاز ماہرمعیشت اور دانشور ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ، مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجی جبر کا شکار ہے عالمی ذرائع ابلاغ حقائق اجاگر اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں موثر آواز بلند کر ے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے منعقد یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کے حوالے سے بھی عوام میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ آج کی تقریب کا مقصد کشمیر کے مسئلے کو حقیقی معنوں میں سمجھنا ہے، بدقسمتی سے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ صرف نعروں سے حل ہو جائے گا، موجودہ حالات کے تناظر میں ہمیں اپنی پالیسیوں پر ازسرِنو غور کرنے کی ضرورت ہے، شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ کراچی کے سابق چیئر مین پروفیسرڈاکٹر سکندر مہدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔