کراچی( اسٹاف رپورٹر )ملیر کینٹ پولیس نے نشے میں دھت ڈرائیور عظمت علی شاہ کو کرکے اسکی ڈبل کیبن گاڑی قبضے میں لے لی ،پولیس کے مطابق راشدی گوٹھ کے مقام پر تیز رفتاری اور غفلت کے باعث ملزم نے ڈبل کیبن گاڑی کو بے قابو کرتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشا کو ہٹ کیا،شہریوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا،ملزم کے قبضے سے 3کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد ہوئی ہیں۔