• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لی مارکیٹ اور عادل شاہ بس اسٹینڈ سہراب گوٹھ ختم، چار بسیں ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لی مارکیٹ بس اسٹینڈ اور عادل شاہ بس اسٹینڈ سہراب گوٹھ ختم کر دیے گئے، کارروائی کے وقت لی مارکیٹ میں غیر قانونی بس اسٹینڈ پر چار بسیں کھڑی تھیں چاروں کو ضبط اور ان کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا لی مارکیٹ میں قائم بکنگ دفترِ کو بھی سیل کردیا گیا ہے سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی امیت ناروانی نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو کارروائی کی رپورٹ پیش کردی، رپورٹ کے مطابق گرفتار ڈرائیور وں میں رجب علی، شبیر احمد ، شاہد اور ایم سعید شامل ہیں ایف آ ئی آر نیپیئر پولیس اسٹیشن میں کرا دی گئ ہےرپورٹ کے مطابق الکرم لیاقت آباد میں قائم انٹر سٹی بسوں کے بکنگ دفاتر بھی سر بمہر کر دئے گئے ہیں ،سہراب گوٹھ چورنگی پر ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ اور ٹریفک پولیس کی مدد سے فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کا خا تمہ کرکے تمام پتھارے ہٹا دیے گئے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید