• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے 9 ٹاؤنز میں کام دیکھ کر سندھ حکومت بوکھلا گئی، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے علاقہ سعدی ٹاؤن و کنٹونمنٹ ایریا کے تحت ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہر کی ایک حقیقت ہے، بلدیاتی الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،ہماری جیتی ہوئی یونین کونسلز چھینی اور میئرشپ پر قبضہ کیا گیا، جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل واختیارات کے باوجود اہل کراچی کی خدمت میں مصروف ہیں، آج ہر شہری جماعت اسلامی کے 9ٹاؤنز میں کئے جانے والے کاموں کی بات کرتا ہے جنہیں دیکھ کر سندھ حکومت بوکھلاگئی ہے، جماعت اسلامی حکمرانو ں کا تعاقب اور اہل کراچی کے حقوق حاصل کر نے کے لیے پُرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی،جماعت اسلامی اہل کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے رہی ہے، لاہور میں ”بدلو نظام کو“کے عنوان سے ہونے والا اجتماع عام ملک میں عدل کے نظام کے قیام کی جدو جہد میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید