• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد، مدارس اور خانقاہیں کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، تنظیماتِ اہلِسنت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کے زیرِ اہتمام اہلِسنت جماعتوں، خانقاہوں اور اداروں کی مشترکہ مجلسِ شوریٰ کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا،میزبانی سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی،جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری، آستانہ عالیہ قادریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر میاں عبدالخالق القادری،پیر آف مانکی شریف پیر زادہ محمد امین قادری نے کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ 25جنوری 2026 کو مینار پاکستان لاہور میں ملک گیر سنی کانفرنس ہوگی ،اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کے وفد کے ساتھ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے مذاکرات میں طے پانے کے باوجود مساجد،مدارس اور خانقاہیں کھولنے، خطباء و علماء کو رہا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا بلکہ مزید مساجد و مدارس کو بند اور علمائے کرام کو گرفتار کیا جا رہا ہے، اس لیے ہم دوبارہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اہلِسنت کی مساجد و مدارس کو فوری طور پر کھول کر مقامی کمیٹیوں کے سپرد کرے اور بے گناہ کارکنان کو فوری طور پر رہا کرے،پنجاب حکومت کی کارروائیوں سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ یہ صرف ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن نہیں بلکہ پورے اہلِ سنت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اگر اس تاثر کو عملی اقدامات کے ذریعے ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے سخت ررعمل آئے گا،تحریکِ لبیک پاکستان پر عائد پابندی کو مسترد کرتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید