کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سہراب گوٹھ تھانے کی حدود قیوم آباد افغان کیمپ قبرستان کے قریب واقع گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ زرین خان ولد نور احمد جاں بحق ہو گیا ،ایس ایچ او کے مطابق مقتول کو موٹر سائیکل سوار2 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے ، بظاہر واقعہ کسی ذاتی رنجش کا معلوم ہوتا ہے ، مقتول افغان باشندہ اور چند دنوں میں وطن واپس روانہ ہونے والا تھا، دریں اثنا اورنگی ٹاؤن نمبر 15 بنگلہ بازار کے قریب اتوار کی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شخص دوران علاج جناح اسپتال میں چل بسا ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عالمگیر کے نام سے ہوئی،انہوں نے بتایا کہ دو ملزمان نے ایک دکان سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی ، مقتول پنکچر کی دکان کے باہر کھڑا تھا کہ زد میں آگیا ۔