کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈونوون فریرا جنوبی افریقا کی کپتانی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے اچھی سیریز ہے ، ہم جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں ، وہی اسٹائل رکھیں گے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں اسپن پر اچھی بیٹنگ کرنا ہوگی۔ اسٹرائیک روٹیٹ کرنا ضروری ہے ، میرا پہلا فوکس بیٹنگ پر ہوتا ہے، ضرورت پر بولنگ بھی کروں گا۔ ٹی ٹوئنٹی میں حال ہی میں جنوبی افریقانے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جنوبی افریقاکے پاس باصلاحیت بیٹرز اور بولرموجود ہیں ۔