• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، انڈیکس 1140 پوائنٹ مزید کم ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر گزشتہ روز دن بھر کے اتار چڑھائو کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندے پر ہوا آخر میں پونے تین سو سے زائد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی تھی جبکہ انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی گر گئی۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا پھر اتار چڑھائو اور اس کے بعد شروع ہونے والا مندا آخر تک جاری تھا۔اس دوران انڈیکس میں 267پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا اور 1538پوائنٹ کی کمی بھی،کاروباری حجم گزشتہ سیشن کے مقابلہ میں کم تھا جبکہ زیادہ سرگرمی ٹیکنالوجی،بینک،آئل اور گیس سیکٹر میں تھی۔مارکیٹ کو سب سے زیادہ سپورٹ بینکوں نے بھاری خریداری کر کے دی،ساتھ ہی مقامی،نجی سرمایہ کاروں،بیرونی اداروں،بروکروں اور انشورنس سیکٹر نے بھی نیٹ خریداری کی۔ان کے برعکس سیل کا سب سے بڑا پریشر میوچل فنڈز کی طرف سے آیا جبکہ کمپنیوں اور اداروں کی بھی نیٹ سیل تھی۔

ملک بھر سے سے مزید