• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹیاری کے مختلف سرکاری محکموں میں معذور کوٹے پر بھرتی شروع

کراچی (اسد ابن حسن) اندرون سندھ کے شہر مٹیاری میں موجود سندھ کے مختلف سرکاری محکموں میں گریڈ ایک سے گریڈ چار تک پر معذور افراد کی کوٹے پر بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر ایک آئینی درخواست نمبر 176/23میں دیئے گئے ایک فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ضلع کا ڈومیسائل رکھنے والے تمام معذور افراد گریڈ ایک سے گریڈ چار تک سندھ کے تمام سرکاری محکموں میں بھرتی کی درخواستیں اپنے ہمراہ لے کر 11 نومبر کو ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے افس میں واک ان انٹرویو کے لئے پیش ہو سکتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید