اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ، کیو آر کوڈزنصب ہونگے،پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر کیش لیس سسٹم متعارف ہوگا ۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملک بھرکے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسافروں اور سٹاف کو ائیرپورٹ پر تمام ترسروسز اب کیش لیس میسر ہوں گی،ائیرپورٹ اتھارٹی سٹیٹ بینک کے اشتراک کے ساتھ تمام ایئرپورٹس پر کیو آر کوڈز کی تنصیب کرے گی۔ائیر پورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق ائیرپورٹس پر موجود تمام دکانیں اور وینڈرز کیش لیس سسٹم اپنائیں گے ،پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر کیش لیس سسٹم متعارف ہوگا ۔ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سروس فراہم کی جائے گی ۔