اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا نام پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔ اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ درج ہونے کے وقت وہ جیل میں تھے اور محض بیرونِ ملک جانے سے روکنے کیلئے ان کا نام بلاک لسٹ میں شامل کیا گیا۔دریں ا ثنا ء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹس سے متعلق مقدمات کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔