کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران 4 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کاک پل اسلام آباد کے قریب خاتون کے قبضے سے 3.719 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ لیاری کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 430 گرام چرس برآمد کی گئی۔گرفتار دونوں ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والی خاتون سے سموسے بنانے والی مشین سے 1.971 کلو آئس برآمد کی گئی۔شارع فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 750 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 1.2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ کوٹ لکھپت میں واقع کوریئر آفس میں فرانس بھیجے جانے والے پارسل سے 0.579 کلوگرام 3200 ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔