• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل و گیس کے 12 نئے کنوئیں کھودنے کا منصوبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر سکندر میمن نے بتایا کہ رواں سال پی پی ایل نے تیل و گیس کے 12 نئے کنوئیں کھودنے کا منصوبہ بنایا ہے، گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ بھی جلد ختم ہونے کا امکان ہے، یہ باتیں انھوں نے پی پی ایل کے 74 ویں سالانہ اجلاسِ عام میں بتائیں ،پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کا 74واں سالانہ اجلاسِ عام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں حصص یافتگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے مالی بیانات اور آڈیٹر کی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔ شیئر ہولڈرزنے عمومی شیئر پر 25فیصد کے حتمی نقد منافع ِ منقسمہ کی بھی منظوری دی،سالانہ اجلاس عام میں گیس سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ بھی جلد ختم ہونے کی توقعات اور نئے ذخائر کی کھوج پر بھی مثبت پیشرفت کا اظہار کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید