• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ نیا بارٹر معاہدہ تعلقات میں نئی جہت لائیگا، سفیر مدثر ٹیپو

کراچی (نیوز ڈیسک) تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نیا بارٹر معاہدہ تعلقات میں نئی جہت لائیگا۔ نجی شعبے کی شمولیت سے زیادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ رہیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفارتخانے میں منعقدہ یوم سیاہ کشمیر کی تقریب کے موقع پر کیا۔ محمد مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کرتا رہے گا۔ ایران اور پاکستان کے درمیان دوستی اور قریبی تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جو 1947ء سے جاری ہے، مگر اب دونوں ممالک ان روابط کو معاشی بنیادوں پر مضبوط بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید