• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 19 کے افسر مرتضیٰ صدیق خان نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر مرتضیٰ صدیق خان نے کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیلز) گوجرانوالہ کے عہدے کا چارج 20 اکتوبر 2025 سے باضابطہ طور پر چھوڑ دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ریفارمز اینڈ مینجمنٹ ونگ کے سیکنڈ سیکرٹری تنویر محمد نیاز، جو گریڈ 18 کے افسر ہیں، کو ان کے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر آر) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا اضافی چارج تین ماہ کے لیے یا مستقل تعیناتی تک، جو بھی پہلے ہو، تفویض کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ دفتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر اضافی چارج کی مدت میں توسیع درکار ہو تو کم از کم پندرہ دن پہلے باقاعدہ منظوری کے لیے درخواست دی جائے تاکہ چیئرمین ایف بی آر یا سیکرٹری ریونیو ڈویژن سے اجازت حاصل کی جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید