• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا تین سے چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے تین سے چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بتایا کہ الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کریگا یونین کونسلز کی حلقہ بندی مکمل، حکومت نے انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔ سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائینگے اور الیکشن کمیشن اس کا شیڈول جاری کریگا۔ الیکشن کمیشن کو یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں اور حد بندیوں کا کام مکمل کرنے کیلئے متعلقہ دستاویزات بھیج دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ذیشان رفیق نے کہا کہ جیسے ہی الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام مکمل کریگا، بلدیاتی انتخابات کروا دیے جائیں گے، تاکہ مقامی سطح پر شہریوں کو موثر نمائندگی اور شفاف انتخابی عمل فراہم کیا جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید