• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوراب، گدر چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، اسلحہ چھین کر تین لیویز اہلکاروں کو اغوا کرلیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سوراب کے علاقے گدر میں لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد افراد نے حملہ کر کے اہلکاروں اسلحہ چھین لیا اور تین اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق سوراب کے علاقے گدر لیویز چیک پوسٹ پر گزشتہ شب تین اہلکار غلام مصطفی۔امان اللہ اور نصیب اللہ ڈیوٹی سر انجام دے تھے کہ درجنوں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر تینوں کو اغوا کر کے لئے گئے ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے کچھ فاصلے پر دو اہلکاروں امان اللہ اور نصیب اللہ کو چھوڑ کر غلام مصطفی کو اپنے ساتھ لے گئے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سر چ اپریشن شروع کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید