• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمومی مہنگائی 5.6 فیصد ہوگئی، اسٹیٹ بینک، شرح سود 11 فیصد پر برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے‘ ستمبر میں عمومی مہنگائی خاصی بڑھ کر 5.6 فیصد تک پہنچ گئی جو اگست میں3فیصدتھی ‘بڑے پیمانے کی اشیاسازی میں جولائی تا اگست مالی سال 26ء کے دوران 4.4 فیصد اضافہ ہوا، معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئی‘ وسیع تر معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات گزشتہ اجلاس کے تخمینے کے مقابلے میں قدرے کم ہیں‘زرمبادلہ ذخائر بہتری کے ساتھ 15.5 ارب ڈالر اور جون 2026ء تک تقریباً17.8 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پیر کے اجلاس میں پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ستمبر میں قوزی مہنگائی 7.3 فیصد پر برقرار رہی۔فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات محدود رہنے کا امکان ہے جبکہ رسد میں بہت کم تعطل آیا۔معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئی جس کا اندازہ بلند تعدد کے اقتصادی اظہاریوں میں زبردست نمو سے ہوتا ہے۔میکرو اکنامک منظرنامہ سابقہ اندازوں کے مقابلے میں بحیثیت مجموعی بہتر ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی نے محسوس کیا کہ بعض عوامل کی بنا پر اس منظرنامے پر بے یقینی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ یہ عوامل اجناس کی متغیر عالمی قیمتوں، تجارتی ٹیرف کے سامنے آنے والے تحرکات کے ساتھ برآمدی امکانات کو درپیش چیلنج، اور ملکی غذائی رسد میں ممکنہ خلل سے منسلک ہیں۔ کمیٹی نے اپنے گذشتہ اجلاس سے اب تک ہونے والی چند تبدیلیوں کو پیشِ نظر رکھا۔

اہم خبریں سے مزید