• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ایک بار پھر پانی کا بحران، حب کینال سے سپلائی بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کو ایک بار پھر پانی کے بحران کا سامنا،حب کینال کو 28 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025 تک بند رکھا جائے گا واٹر بورڈ اعلامیے کے مطابق واپڈا کے انتظامی حدود میں آنے والی حب کینال کو 48 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کی درخواست کی گئی ہے اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم واپڈا نے واٹر کارپوریشن حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہےترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق حب کینال کی بندش کا مقصد حب ڈیم سے ایکس ریگولیٹر تک تفصیلی سروے اور ضروری مرمتی کاموں کی انجام دہی ہے تاکہ نظام کو مزید بہتر اور مستحکم بنایا جا سکے ترجمان نے مزید بتایا کہ حب کینال کی بندش کے دوران کراچی کے ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے استعمال میں غیر ضروری ضیاع سے گریز کریں اور پانی کو انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جیسے ہی حب کینال سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوگی شہریوں کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید