• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ کراچی میں واگزار اربوں مالیت کی اراضی پر دوبارہ قبضے کا نوٹس

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) متروکہ وقف املاک بورڈ کی انتظامیہ نے سہراب گوٹھ کراچی میں اپریشن کے دوران واگزار کرائی گئی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر دوبارہ قبضے کا نوٹس لے لیا اورکراچی ریجن سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرکراچی رورل و حیدرآباد شاہد علی کو فوری طور پر معطل کر کے انکوائری برانچ لاہور رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا یہ کاروائی ایف آئی اے کی سفارش اور و ون مین کمیشن اسلام آباد ڈاکٹر شعیب سڈل کی ہدایت پرکی گئی ، مزید برآں کراچی اربن میں تعینات اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر اسرار شاہ کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر رورل کراچی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید