• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک نے پاکستان میں مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد، کراچی (تنویر ہاشمی ، مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی بینک نے اپنی پاکستان ڈویلپمنٹ رپورٹ 2025میں میں حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پاکستانی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا، پاکستان کی رواں مالی سال اقتصادی شر ح نمو 3فیصد ، مہنگائی کی شرح 7.2فیصد اور غربت کی شرح 21.5فیصد رہنے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال اقتصادی شرح نموبڑھ کر 3.4 فیصد متوقع ہے، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 6.8فیصد تک رہنے کا امکان ہے ، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہرسال 16لاکھ نوجوان روزگارکے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید