• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خراب بیٹنگ پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ٹیم کو خراب بیٹنگ کے باعث ایک اور شکست ہوئی۔ بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کارگر ثابت نہ ہوسکی، وہ صفرپر آؤٹ ہوگئے۔ پنڈی میں17ہزار750تماشائیوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان ٹیم پہلا ٹی ٹوئنٹی 55 میچ میں رنز سے ہار گئی ۔ جنوبی افریقا نے9وکٹ پر194رنز بنائے، پاکستانی ٹیم 139رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کاربن بوش نے14رنز دے کر چار وکٹ لئے ۔ پاکستان کیلئے اسپنر محمد نواز نے چار اوورز کے اسپیل میں26 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ 20گیندوں پر36رنز بنائے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں نئی تاریخ رقم ہوئی اور پہلی بار پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم میچ جیت گئی۔ اس سے قبل اس گراؤنڈ پرچھ ٹی ٹوئنٹی میچ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے جبکہ بے نتیجہ رہے ۔پاکستان کو اننگز کے آغاز میں چانس ملا جب گذشتہ دس میچوں میں پانچ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب کا صفر پر کیچ ڈراپ ہوگیا۔ صاحبزادہ فرحان19گیندوں پر24رنز بناکر ولیمز کا شکار بنے ۔
اہم خبریں سے مزید