کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مزید مشکلات کی دلدل میں دھکیل رہی ہے،مہنگائی بے روزگاری اور دیگر مسائل سے پریشان حال عوام پر ای چالان مزید ظلم ہے،کراچی والوں سے ٹیکس لیا جائے چالان کی مد میں پیسے وصول کیے جائیں تو انہیں اسی طریقے کی سہولتیں دینا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے،عوام مہنگائی،بے روزگاری، بجلی و پانی کے بحران اور بدترین بلدیاتی نظام سے تنگ آ چکے ہیں مگر حکمران خوابِ غفلت میں ہیں،کراچی کو اس کے حق کے مطابق نہ تو فنڈز ملے،نہ اختیارات،نہ ترقیاتی منصوبے،پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائز طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ ای چالان ایک خطرناک صورتحال کو جنم دے گا، فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ عوام کا ردعمل سندھ حکومت سنبھال نہیں پائے گی۔ پہلے سڑکیں تعمیر کی جائیں، ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑیوں کے کاغذات بنانے کے عمل کو خودکار کیا جائے اس کے بعد جرمانے کا نظام نافذ کیا جائے، حکمرانوں کے غلط فیصلوں سے نفرتیں بڑھ رہی ہیں،چئیرمین پاکستان غریب عوام پارٹی سید ارشد حسین نے کہا ہے کہ ای ـ چالان سسٹم کے انتہائی گراں اور بھاری بھاری جرمانے کراچی کے بے روزگار غریب و متوسط طبقے کے لئے مالی خوف و ہراس کی علامت بن گئے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر منصفانہ اور غیر منطقی جرمانوں کو ختم کرکے عوام کے لیئے قابل برداشت معقول سطح پر لایا جائے ۔